لاہور:(اے پی پی)لاہورہائیکورٹ نے توہین عدالت کی درخواست پر ڈی جی ایل ڈی اے کو انتیس مارچ کو طلب کرلیا۔ لاہور کے جسٹس فرخ عرفان خان نے کیس کی سماعت کی،درخواستگزار صبیہ خانم کے وکیل نیعدالت کو بتایا کہ ڈی جی ایل ڈی اے احد چیمہ نے پلاٹ دینے کی درخواست پر عدالتی حکم پر انہیں مونل وال سکیم میں پلاٹ دینے کا کہا تھا۔جس کے باوجود ڈی جی ایل ڈی اے نے عدالتی احکامات کو نظر انداز کرتے ہوئے پلاٹ الاٹ نہیں کیا۔ طلبی کے باوجود ڈی جی ایل ڈی اے پیش بھی نہیں ہورہے۔عدالت ڈی جی ایل ڈی اے کیخلاف توہین عدالت کی کارروائی کرے۔عدالت نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ عدالت میں پیش نہ ہونے اور احکامات پر عملدرآمد نہ کرنے والے افسران کو عہدوں پر نہیں ہونا چاہیے۔ عدالت نے وکلاء کے دلائل سننے کے بعد ڈی جی ایل ڈی کو ذاتی حیثیت میں طلب کرتے ہوئے سماعت انتیس مارچ تک ملتوی کردی