لاہور (ملت + آئی این پی) لاہور ہائیکورٹ نے بھٹہ مالک کی قید سے بچوں اور خواتین سمیت 29 مزدوروں کو بازیاب کرا کر آزاد کر دیا۔لاہور ہائیکورٹ کے روبرو شاہد کی درخواست پر سماعت ہوئی جس میں بتایا کہ منڈی بہاوالدین کے بھٹہ مالک انور خان نے درخواست گزار کے رشتے دار مزدوروں کو اپنی قید میں رکھا ہوا ہے اور ان کی جبری مشقت کرائی جا رہی ہے۔ عدالت کے حکم پر بیلف نے بھٹہ پر چھاپہ مار کر وہاں سے 9 بچوں اور سات خواتین سمیت 29 مزدوروں کو بازیاب کرواکر عدالت میں پیش کیا۔ہائیکورٹ نے تمام مزدوروں کو آزاد کر دیا اور ان کی بازیابی کیلئے درخواست نمٹا دی۔