لاہور: (ملت+آئی این پی) لاہورہائیکورٹ نے جعل سازی سے ا راضی کی منتقلی کے معاملے کاازخودنوٹس لے لیا۔ تفصیلات کے مطابق چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ جسٹس منصور علی شاہ نے جعل سازی سے اراضی کی منتقلی کے معاملے کے از خود نوٹس کیس کی سماعت کے دوران کہا کہ اراضی سکینڈل کے معاملے کی تہہ تک جائیں گے اس سے قبل عدالت میں1لاکھ93ہزارکینال اراضی سکینڈل کے کیس کی سماعت ہوئی تو عدالت نے6جنوری کوایڈووکیٹ جنرل پنجاب کوطلب کرلیا جبکہ ایل ڈی اے،ریونیوسمیت دیگرافسران کونوٹس کرکے جواب طلب کرلیا گیا ہے اس کے علاوہ اراضی سکینڈل سے متعلق تمام اداروں کیسربراہوں کوبھی نوٹسزجاری کردیئے گئے ہیں چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ نے سینئرایڈووکیٹ سپریم کورٹ جاویدرشیدمحبوبی کوعدالتی معاون مقرر کردیا ہے۔