خبرنامہ پنجاب

لاہورہائیکورٹ: 45 بھٹہ مزدوروں کو بازیاب کروا دیا

لاہور:(آئی این پی) لاہور ہائیکورٹ نے بچوں اور خواتین سمیت 45 بھٹہ مزدوروں کو بازیاب کروا کے آزاد کر دیا ۔ لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شہرام سرور نے امجد سمیت 45 بھٹہ مزدوروں کی بازیابی کیلئے درخواست پر سماعت کی جس میں بتایا کہ ڈسکہ میں واقع بھٹہ کے مالک 45 مزدوروں کو قید رکھا ہے اور ان سے جبری مشقت لی جا رہی ہے. عدالت کے حکم پر بیلف نے بھٹہ پر چھاپہ مارا اور وہاں سے 45 مزدوروں کو بازیاب کرکے عدالت میں پیش کیا. لاہور ہائیکورٹ نے بچوں اور خواتین سمیت 45 مزدوروں کو آزاد کر دیا اور بھٹہ مالک کے خلاف قیدی بنا کر جبری مشقت لینے پر قانون کے مطابق کارروائی کرنے کا حکم بھی دیا ۔