خبرنامہ پنجاب

لاہورہائی کورٹ نے جنرل راحیل شریف کی مدت ملازمت میں توسیع کی درخواست قابل سماعت قرار دیدی

لاہور (ملت + آئی این پی) لاہورہائی کورٹ نے چیف آف آرمی سٹاف جنرل راحیل شریف کی مدت ملازمت میں توسیع کی درخواست قابل سماعت قرار دے دی ۔تفصیلات کے مطابق لاہور ہائی کورٹ میں آرمی چیف جنرل راحیل شریف کی مدت ملازمت میں توسیع کے لیے درخواست قابل سماعت قرار دیدی ۔درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ ضرب عضب کی کامیابی سے دہشت گردی میں نمایا ں کمی آئی ہے لہذا پالیسیوں کے تسلسل کے لیے آرمی چیف جنرل راحیل شریف کا عہدے پر رہنا ضروری ہے۔