لاہور(آن لائن)لاہور کے علاقے ہڈیارہ میں باپ بیٹے سمیت 3 افراد کے قتل کیس میں 2ملزموں کو گرفتار کر لیا گیا۔ معمولی جھگڑے پر تہرے قتل کا افسوس ناک واقعہ گذشتہ روز سرحدی گاؤں نتھوکی میں پیش آیا ،اندھا دھند فائرنگ سے باپ صفدر،بیٹا رضوان اور رشتہ دار نوجوان نعیم ہلاک ہو گیا تھا ۔ پولیس نے تہرے قتل میں گاؤں کے رہائشی سابق تھانیدار نوازعلی ، عابد اورنواز کے خلاف مقدمہ درج کیا اور دو ملزمان کو گرفتار کر لیا تاہم مرکزی ملزم سابق تھانیدار نواز علی کو ابھی تک گرفتار نہیں کیا جا سکا۔ پولیس کے مطابق ملزم کی گرفتاری کیلیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔