لاہور (ملت + آئی این پی) لاہوریوں کیلئے بڑی خوشخبری، اکبری منڈی میں دالوں، بیسن اور چنے سمیت دیگر اجناس کی قیمتیں 55 روپے تک کم ہوگئیں‘صدر کریانہ مرچنٹ ایسوسی ایشن حافظ عارف نے سرکاری نرخ نامے میں نظر ثانی شدہ قیمتیں نوٹیفائی کرنے کا مطالبہ کردیا۔تفصیلات کے مطابق اکبری منڈی میں دال چنا 45 روپے کمی کے بعد 110 روپے کی کم ترین سطح پر آگئی، دال چنا باریک 47 روپے کمی کے بعد 115 روپے ہوگئی ہے، کالے چنے کی قیمت میں سب سے زیادہ 55 روپے کمی کے بعد نئی قیمت 95 روپے فی کلو ہوگئی ہے ، بیسن 45 روپے کمی کے بعد 115 روپے فی کلو گرام ہوگیا ہے جبکہ چاول 5 روپے بڑھ کر 105 روپے ہوگئے ہیں جبکہ دیگر دالوں کی قیمتیں مستحکم ہیں۔