تین زخمی ، زخمیوں کو طبی امداد کے لیے میوہسپتال منتقل کر دیا گیا ، پولیس
لاہور(آئی این پی )لاہور میں شاد باغ کے علاقے میں تیز رفتار رکشہ ٹرک سے ٹکرانے سے 2 خواتین سمیت 4 افراد جاں بحق ہو گئے۔ پولیس کے مطابق لاہور کے علاقے شاد باغ کے قریب تیز رفتار رکشہ ٹرک سے ٹکرا گیا، جس کے بعد رکشے میں آگ بھڑک اٹھی اور حادثے میں 4 افراد جاں بحق جاں بحق جب کہ 3 افراد زخمی ہو گئے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ جاں بحق ہونے والوں میں 2 خواتین ایک بچہ اورایک مرد شامل ہیں۔ حادثہ تیزرفتاری کے باعث پیش آیا جب کہ زخمیوں کو طبی امداد کے لیے میو اسپتال منتقل کر دیا گیا ۔