لاہور:(آئی این پی).پنجاب فوڈ اتھارٹی نے لاہور میں ڈیوس روڈ پرہوٹل میں چھاپامار کرناقص صفائی اور مضر صحت خوراک کے استعمال پر کچن کو سیل کر دیا ۔ڈائریکٹر آپریشنز عائشہ ممتاز کی قیادت میں فوڈ اتھارٹی کی ٹیم نے ڈیوس روڈ پر ہوٹل کے کچن کا معائنہ کیا تو وہاں خراب اور جلے کیک ملے ،فریج میں خراب گوشت اور خون سے بھرے برتن بھی پڑےتھے۔صفائی کے ناقص انتظامات پر ٹیم نےکچن کو سیل کر دیا،عائشہ ممتاز نے بتایا کہ کچن میں صفائی کے بہتر معیار اور ملازمین کو میڈیکل سرٹیفکیٹس ملنے تک کچن بند رہے گا ۔