لاہور (آئی این پی)لاہور کے علاقے چوبرجی کے قریب نامعلوم موٹرسائیکل سوار نے پولیو ورکر کو فائرنگ کرکے زخمی کردیا،زخمی کو میو ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔تفصیلات کے مطابق بدھ کو پولیو مہم کے دوران عمر خان نامی پولیو ورکر چوبرجی کے علاقے میں قطرے پلا رہا تھا کہ نامعلوم موٹرسائیکل سوار آیا اور عمرخان کی ٹانگ پر گولی مارکر فرار ہوگیا۔ گولی لگنے سے پولیو ورکر شدید زخمی ہوگیا جسے فوری طور پر طبی امداد کیلئے لاہور کے میو ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔(اح)