لاہور(آئی این پی)چائلڈ لیبر قوانین پرعملدرآمد نہ کرانے کے حکومتی اقدام کو لاہور ہائی کورٹ میں چیلنج کر دیا گیا ،عدالت نے پنجاب حکومت کو نوٹس جاری کردئیے ۔ درخواست گزار نے الزام عائد کیا ہے کہ حکومت پنجاب چائلڈ لیبر قوانین پر عمل کرانے میں ناکام ہو گئی ہے ،اورنج لائن ٹرین منصوبے میں بھی بچوں سے مزدوری کرائی جا رہی ہے ۔ درخواست گزار کے مطابق آئین کے تحت 16برس تک کے بچوں سے مشقت نہیں کرائی جا سکتی جبکہ ایمپلائمنٹ آف چلڈرن ایکٹ میں یہ عمر 14برس ہے۔ درخواست میں بچوں سے مزدوری کرانے کی عمر میں آئین کے مطابق اضافہ کرنے اور لیبر قوانین پر عملدرآمد کی استدعا کی گئی ہے ،عدالت نے پنجاب حکومت کو نوٹس جاری کردیئے