خبرنامہ پنجاب

لاہور ، کریم پارک میں گارمنٹس فیکٹری میں آگ لگنے سے 3 افراد جھلس کر جاں بحق

لاہور (ملت + آئی این پی) لاہور کے کریم پارک میں واقع گارمنٹس فیکٹری میں آگ لگنے سے 3 افراد جھلس کر جاں بحق ۔تفصیلات کے مطابق کریم پارک میں واقع گارمنٹس فیکٹری میں اچانک شارٹ سرکٹ کے باعث آگ بھڑک اٹھی، جس نے دیکھتے ہی دیکھتے پوری فیکٹری کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔ آگ لگنے سے 3 افراد جاں بحق ہوگئے اور فیکٹری میں موجود لاکھوں مالیت کا سامان بھی جل کر راکھ ہوگیاحادثے کی اطلاع ملنے پر ریسکیو اہلکار موقع پر پہنچ گئے اور ایک گھنٹے کی تگ و دو کے بعد آگ پر قابو پالیا۔