خبرنامہ پنجاب

لاہور: ائیرپورٹ پرسیکیورٹی عملےکی کارروائی،6 کلوہیروئن برآمد

لاہور:(اے پی پی)اینٹی نارکوٹکس فورس نے لاہور ائیر پورٹ پر کارروائی کرتے ہوئے دبئی جانے والے جہاز سے 6 کلو ہیرئن برآمد کر لی ہے۔ لاہور ائیرپورٹ پر اے این ایف، اے ایس ایف اور پی آئی اے سیکیورٹی نے کارروائی کی اور دبئی جانے والی پرواز سے6 کلو ہیروئن برآمد کر لی جس کی قیمت6 کروڑ روپے سے زائد بتائی جا رہی ہے۔ قومی ایئر لائنز کی پرواز پی کے 230 نے صبح ساڑھے 8 بجے لاہور سے دبئی کیلئے روانہ ہونا تھا، واقعے کے بعد جہاز کو سیل کر دیا گیا ہے جبکہ مسافروں اور عملے سے تفتیش بھی جاری ہے۔