خبرنامہ پنجاب

لاہور: ائیر ہوسٹس 2کلو سونا اسمگل کرتے ہوئے گرفتار

لاہور(آئی این پی)لاہور ایئر پورٹ پر پی آئی اے کی ایئر ہوسٹس کے سامان سے دو کلو گرام سونا برآمد ہونے کے بعد اسے حراست میں لے لیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق قومی ایئر لائنز کی نزہت بخاری نامی ایئر ہوسٹس سونا بیرون ملک سمگل کرنا چاہتی تھی، حکام نے تلاشی کے دوران سامان سے دو کلو گرام سونا برآمد کرلیا، بیرون ملک سمگل کرنے کیلئے ایئر ہوسٹس نے سونا بیگ میں چھپا رکھا تھا جس کے بعد فضائی میزبان کو بھی حراست میں لے لیا گیا ہے۔ ایئر پورٹ سیکیورٹی ذرائع کے مطابق حراست میں لی گئی ایئر ہوسٹس سے تفتیش جاری ہے۔