خبرنامہ پنجاب

لاہور, اسلام آباد میں بادلوں کا راج

راولپنڈی (آئی این پی) لاہور ، راولپنڈی اسلام آباد میں صبح سویرے ہلکی بارش کے بعد موسم سہانا ہو گیا ، آج جڑواں شہروں سمیت خیبرپختونخوا ، فاٹا ، بالائی پنجاب ، گلگت بلتستان اور کشمیر میں کہیں کہیں تیز ہواؤں اور گرج چمک کیساتھ بادل پھر برسیں گے ۔ کراچی میں مطلع جزوی ابر آلود ہے ۔ رات کو یا کل صبح ہلکی بارش ہو سکتی ہے ، اندرون سندھ موسم گرم اور خشک رہے گا ، آسمان پر سرمئی بادلوں کے ڈیرے ، ٹھنڈی ہوائیں مست فضائیں ، صبح سویرے ہونے والی بارش کے بعد شہر بے مثال کا حسن مثالی ہو گیا ۔ جھومتی ڈالیاں ، گنگناتے رنگا رنگ پھول ، شہر اقتدار اسلام آباد کا ہر منظر نکھرا نکھرا نظر آرہا ہے ۔ ہلکی بارش کے بعد راولپنڈی کا موسم بھی خوشگوار ہو گیا ، موسم کا حال بتانے والوں نے آج بھی جڑواں شہروں میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ مزید بارش کی نوید سنائی ہے ۔ باغوں کے شہر لاہور میں مطلع ابر آلود ، ٹھنڈی ہوائیں ، کہیں رم جھم ، کہیں ہلکی پھوار ، موسم سہانا ہو گیا ۔ کراچی میں مطلع جزوی ابر آلود ہے ۔ رات کو یا کل صبح ہلکی بارش کا امکان ہے ، اندرون سندھ موسم گرم اور خشک ر ہے گا ، موسم کا حال بتانے والوں کے مطابق آئندہ ایک سے دو روز کے دوران بالائی خیبرپختونخوا ، فاٹا ، اسلام آباد ، بالائی پنجاب ، گلگت بلتستان اور کشمیر میں کہیں کہیں جبکہ جنوبی پنجاب میں چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کیساتھ بارش کی توقع ہے ۔