خبرنامہ پنجاب

لاہور: اقبال ٹاؤن میں پولیس کا سرچ آپریشن، 15 افراد گرفتار

لاہور:(آئی این پی ) دہشتگردی اور سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر پولیس کی بھاری نفری نے اقبال ٹاؤن اور اسکے گردو نواح میں مشکوک افراد کے خلاف سرچ آپریش کیا۔ نامکمل شناختی اور کرایہ داری کے کوائف کے باعث 15 مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا گیا۔ سرچ آپریشن کے دوران پولیس نے کرایہ داروں کے کوائف کی تصدیق کے لیے بایئو میٹرک ڈیوائس کا استعمال بھی کیا۔ پولیس نے ہوسٹلز، ہوٹلز اور گھروں کی چیکنگ کی۔ پولیس کے مطابق شناختی کوائف پیش کرنے کے بعد حراست میں لیے گئے افراد کو رہا کر دیا جائے گا جبکہ شناخت پیش نہ کرنے والوں کے خلاف مزید کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔