لاہور (ملت + آئی این پی) لاہور کے علاقے اقبال ٹاؤن میں پولیس نے سرچ آپریشن کر کے 4 افراد کو حراست میں لے لیا۔ ہفتہ کو لاہور کے علاقے اقبال ٹاؤن ڈویژن میں پولیس نے سرچ آپریشن کیا۔ آپریشن کے دوران 4 افراد کو حراست میں لے لیا گیا۔ آپریشن ساندہ ‘ ملت پارک ‘ نواں کوٹ اور گلشن راوی میں کیا گیا۔ پولیس نے حراست میں لئے گئے افراد سے پوچھ گچھ شروع کر دی ہے۔