خبرنامہ پنجاب

لاہور الیکٹرک سپلا ئی کمپنی میں خراب میٹرز کی تعداد2 لاکھ سے تجاوز کر گئی

لاہور (ملت + آئی این پی) لاہور الیکٹرک سپلا ئی کمپنی میں خراب میٹرز کی تعداد2 لاکھ سے تجاوز کر گئی جبکہ کمپنی حکام نے اپنی نااہلی اور بجلی چوری کو چھپانے کے لئے قوانین کے برعکس صارفین کو لاکھوں روپے کے بل بھجوا دیئے۔تفصیلات کے مطابق لیسکوحکام نے اپنی نااہلی اور غفلت چھپانے کے لئے ڈی ٹیکشن بل کے قوانین توڑ دیئے ہیں، قوانین کے برعکس ڈیفیکٹو کوڈ کے حامل صارفین کو بجلی چوری کے بل بھجوا دیئے گئے۔کمپنی کی جانب سے لگائے گئے ڈیفیکٹو کوڈ کے حامل صارفین کو اوسط بل بھیجے جاتے ہیں تاہم اوسط کیساتھ ساتھ لاکھوں روپے کیبجلی چوری کے بل بھی بھجوا دیئے گئے ہیں۔ذرائع نے بتایا کہ کمپنی حکام نے بجلی چوری چھپانے کے لئے صارفین کو اضافی بل بھجوائے ہیں،کمپنی قوانین کے مطابق ڈائریکٹ سپلائی اور میٹر ٹمپرنگ کی بنیاد پر بجلی چوری کا بل بھیجا جاتا ہے،کمپنی نے خود ہی ڈیفیکٹو کوڈ لگا کر چوری کے بل بھیج دیئے جس کی وجہ سیصارفین پریشان حال ہیں،صارفین نے مطالبہ کیا ہے کہ لیسکو چیف ڈیفیکٹو کوڈ کے حامل صارفین کو ڈی ٹیکشن بل بھیجنے کا نوٹس لیں، لائن لاسز کو پورا کرنے کے لئے کمپنی حکام نے نااہلی کی ذمہ داری صارفین پر ڈال دی ہے۔