لاہور (ملت + آئی این پی) لاہور میں امیگریشن حکام نے کارروائی کرتے ہوئے ملائشیا سے آنے والے اشتہاری کو گرفتار کرلیا‘ ملزم قتل سمیت دیگر سنگین مقدمات میں پولیس کو مطلوب تھا۔ جمعرات کو نجی ٹی وی کے مطابق لاہور میں امیگریشن حکام نے کارروائی کرتے ہوئے ملائشیا سے آنے والا اشتہاری گرفتار کرلیا۔ غیر ملکی پرواز سے آنے والے ملزم کا نام ایف آئی اے بلیک لسٹ میں تھا۔ ملزم قتل سمیت دیگر سنگین مقدمات میں میانوالی پولیس کو مطلوب تھا۔ (ن غ)