خبرنامہ پنجاب

لاہور: انجینئرز کے امتحانات میں سرعام نقل

لاہور: (ملت+اے پی پی) پنجاب بورڈ آف ٹیکنیکل ایجوکیشن کے زیراہتمام ہونے والے ایسوسی ایٹ ڈپلومہ انجینئرز کے امتحانات کے لیے 160 امتحانی مراکز قائم کیے گئے ہیں لیکن شاہدرہ میں قائم ایک امتحانی مرکز میں سول ٹیکنالوجی کے پیپر کے دوران اُمیدواروں نے کھلے عام کتابیں سامنے رکھ کر جوابی شیٹ بھرتے رہے اور اِس میں اُنہیں عملے کی بھی بھرپورمعاونت حاصل رہی۔ اِس دوران اُمیدواروں کو بھر پور بیرونی امداد بھی حاصل رہی۔ سول ٹیکنالوجی کے پیپر کے دوران نقل کر کے کامیابی حاصل کرنے والی اِنہیں نونہالوں نے کل کو ملک و قوم کی تعمیر و ترقی میں حصہ لینا ہے۔