لاہور:(اے پی پی)لاہور کے علاقے قائد اعظم انڈسٹریل اسٹیٹ میں مبینہ پولیس مقابلے کے بعد 2 ڈاکوئوں کو زخمی حالت میں گرفتار کرلیا گیا۔پولیس کے مطابق دونوں مبینہ ڈاکو قائد اعظم انڈسٹریل اسٹیٹ میں ایک شہری کو لوٹ کر فرار ہورہے تھے کہ پولیس نے تعاقب شروع کردیا، ڈاکوئوں نے پولیس کو دیکھتے ہی فائرنگ شروع کردی اور جوابی فائرنگ میں شدید زخمی ہو گئے۔زخمی ڈاکوؤں کوطبی امداد کے لیے جناح اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جہاں ان کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔