خبرنامہ پنجاب

لاہور اور اوکاڑہ میں مبینہ پولیس مقابلے، 5 ڈاکو ہلاک

لاہور /اوکاڑہ (آئی این پی ) لاہور کے علاقہ ہنجروال میں پولیس مقابلے کے دوران دو ڈاکو جبکہ اوکاڑہ کے میں 3 ڈاکو مارے گئے۔ ہنجروال کے علاقہ شادیوال میں سی آ ئی اے صدر ڈویژن پولیس اور ڈاکوؤں کے مابین فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔ پولیس کے مطابق ہلاک ہونے والے ڈاکو طالب اور صداقت ڈکیتی اور قتل کے درجنوں مقدمات میں اشتہاری تھے۔ دونوں ڈاکوؤں کی لاشیں مردہ خانے منتقل کر دی گئی ۔ دوسری جانب اوکاڑہ کے علاقے رینالہ خورد کے قریب جی ٹی روڈ پر ڈاکو ناکہ لگا کر شہریوں سے لوٹ مار کر رہے تھے کہ اطلاع ملنے پر پولیس موقع پر پہنچ گئی۔ پولیس پارٹی کو دیکھتے ہی ڈاکوؤں نے فائرنگ شروع کر دی۔ پولیس کی جوابی فائرنگ سے 3 ڈاکو ہلاک ہو گئے جبکہ 2 فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔ ہلاک ڈاکوؤں کی شناخت نہیں ہو سکی۔