خبرنامہ پنجاب

لاہور اور راولپنڈی میں نماز استسقاء کی ادائیگی

لاہور/راولپنڈی: (ملت+اے پی پی) خشک سردی اور گہری دھند نے پنجاب کے رہنے والوں کا جینا دوبھر کر دیا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ بارش کو ترستے ہوئے شہریوں نے باران رحمت مانگنے کیلئے پروردگار کے حضور سجدہ ریز ہونا شروع کر دیا ہے۔ اسی سلسلے میں لاہور کے علاقے منصورہ اور راولپنڈی کینٹ میں نماز استسقاء ادا کی گئی۔ شہریوں کی بڑی تعداد نے نماز ادا کی اور ابر کرم برسانے کیلئے اللہ تعالیٰ سے دعا کی۔