لاہور:(اے پی پی)لاہور کے علاقوں اقبال ٹاؤن، مصطفیٰ ٹاؤن اور وحدت کالونی میں پولیس نے مشتبہ افراد کے خلاف سرچ آپریشن کیا۔ سرچ آپریشن کے دوران شہریوں کے شناختی کوائف کی چیکنگ کی گئی۔ شناختی کوائف کی عدم دستیابی پر 15 افراد کو حراست میں لے لیا گیا۔ ملتان میں بھی حساس اداروں اور پولیس نے جلال پور پیر والا ،بستی نوناری سمیت مختلف علاقوں میں سرچ آپریشن کے دوران 13 خواتین سمیت 27 مشکوک افراد کو حراست میں لے لیا۔ حکام کے مطابق ان سے اسلحہ بھی بر آمد ہوا۔