خبرنامہ پنجاب

لاہور: آج بوندا باندی کا بھی امکان ہے

لاہور: (آئی این پی) لاہور پر ہلکے بادلوں کے ساتھ کہیں کہیں بوندا باندی امکان ہے ۔ درجہ حرارت 38 ڈگری سینٹی گریڈ تک جائے گا ۔ موسم کا حال بتانے والوں کے مطابق لاہور پر ہلکے بادلوں کی وجہ سے سورج کی تپش کم رہے گی تاہم ان بادلوں کے کھل کر برسنے کا زیادہ امکان نہیں ہے ۔ کہیں کہیں سہہ پہر کو بوندا باندی ہو سکتی ہے ۔ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 38 اور کم سے کم 29 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہے گا ۔ ہوا میں نمی کا تناسب 50 فیصد تک رہے گا جبکہ چھ کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہلکی ہوا بھی چلتی رہے گی ۔ جمعرات کو درجہ حرارت بڑھنے کی پیشنگوئی ہے ۔