خبرنامہ پنجاب

لاہور ایئرپورٹ،چیک پوسٹ سے مسلح شخص کو گرفتار کر لیا گیا

لاہور (ملت + آئی این پی) لاہور ایئرپورٹ سے سکیورٹی فورسز نے مسلح شخص کو حراست میں لے لیا ۔ مسلح شخص مزمل حسین کی تلاشی لی گئی تو اس کے قبضے سے ایک ایس ایم جی گن اور 25 گولیاں برآمد ہوئیں۔ ایئرپورٹ سکیورٹی فورسز نے ملزم کو حراست میں لے کر اس سے تفتیش کا آغاز کر دیا ہے۔ ایئرپورٹ حکام کا کہنا ہے کہ ایئرپورٹ کی حدود میں کسی بھی قسم کا اسلحہ لانا منع ہے تاہم اگر اسلحہ لائسنسی ہے تو دوران سفر اس کا لائسنس رکھنا اور حکام کو پہلے سے آگاہ کرنا ضروری ہے۔