لاہور(ملت آن لائن)ایئرپورٹ سیکورٹی فورس (اے ایس ایف) نے لاہور ایئرپورٹ سے ہیروئن اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بناتے ہوئے مسافر میاں بیوی کے سامان سے 6 کلو گرام آئس ہیروئن برآمد کرلی۔اے ایس ایف حکام کے مطابق خوشاب کا محمد انور اپنی اہلیہ کے ہمراہ غیرملکی ایئرلائن کے ذریعے عمرہ کی ادائیگی کے لیے جدہ جارہا تھا۔ایئر پورٹ پر حکام کی جانب سے سامان کی تلاشی لی گئی تو اس میں سے 6 کلو گرام آئس ہیروئن برآمد ہوئی۔اے ایس ایف حکام نے منشیات قبضے میں لے کر ملزم محمد انور اور اس کی بیوی شبانہ کو گرفتار کر لیا۔