خبرنامہ پنجاب

لاہور ایئرپورٹ:مسافرسے 15 کروڑروپے کی غیرملکی کرنسی برآمد

لاہور(آئی این پی)دبئی جانے والےمسافر سے 15 کروڑ روپے کی غیر ملکی کرنسی برآمد، ملزم کو گرفتارکرلیا گیا۔ایئرپورٹ ذرائع کے مطابق ذیشان نامی مسافر غیر ملکی ایئرلائن کے ذریعے 15 کروڑ سے زائد کی غیر ملکی کرنسی لاہور سے دبئی لےجانا چاہتا تھا،قانون نافذ والے اداروں نےملزم کو ایئرپورٹ کے ڈیپارچر لاؤنج سے گرفتار کر لیا ۔ایئرپورٹ ذرائع کے مطابق ملزم ذیشان کو ایئرپورٹ کے اندر کرنسی فراہم کرنے کا شبہ ہے۔ملزم سے تحقیقات کی جا رہی ہے ۔