لاہور:(آئی این پی )لاہور ایئرپورٹ پر شدید دھند کے باعث اسلام آباد اور کراچی جانے والی پروازیں تاخیر کا شکار ہیں، دھند کے باعث حد نگاہ صفر ہو گئی ہے۔لاہور میں جاری دھند کے باعث جدہ سے لاہور آنے والی پرواز کو کراچی منتقل کر دیا گیا جبکہ لاہور سے کراچی جانے والی پی کے 1787منسوخ کردی گئی ۔ایئرپورٹ ذرائع کے مطابق لاہور سے کراچی جانے والی پرواز پی کے 303 بھی دھند کے باعث تاخیر کا شکارہے۔