خبرنامہ پنجاب

لاہور: ایئرپورٹ متعدد پروازیں منسوخ

لاہور:(اے پی پی) لاہور کے علامہ اقبال انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر متعدد پروازیں منسوخ اور تاخیر کا شکار رہیں ۔ علامہ اقبال ائیرپورٹ پر پرازوں کی منسوخ اور تاخیر کا شکار ہونے کا سلسلہ رک نہ سکا ۔ پی آئی اے اور دو نجی ائیرلائنز کی تین پروازیں منسوخ ہوگئیں جبکہ پانچ تاخیر کا شکار رہیں جس کے باعث مسافروں کو مشکلات کا سامنا رہا ۔