لاہور(ملت آن لائن)لاہور ایئرپورٹ پر خراب موسم کے باعث فلائٹ آپریشن صبح7 بجے تک معطل کردیا گیا ہے۔ ابوظہبی سے لاہور آنے والی پرواز کو ملتان میں اتار لیا گیا۔لاہور ایئرپورٹ ذرائع کے مطابق موسم کی خرابی کے باعث فلائٹ آپریشن صبح 7 بجے تک ملتوی کردیا گیا ہے۔ خراب موسم کے باعث لاہور سے جانیوالی 11 پروازیں منسوخ کردی گئی ۔ذرائع کے مطابق خراب موسم کے باعث ابوظہبی سے لاہور آنے والی پی آئی اے کی فلائٹ پی کے 264کو ملتان اتار لیا گیا، یہ پرواز فلائٹ آپریشن بحال ہونے پر لاہور پہنچے گی ۔