خبرنامہ پنجاب

لاہور ایئرپورٹ پر محکمہ وائلڈ لائف کی کارروائی،20جنگلی کبوتر قبضے میں لے لئے

لاہور (ملت آن لائن + آئی این پی) لاہور ایئرپورٹ پر محکمہ وائلڈ لائف کی کارروائی،20جنگلی کبوتر قبضے میں لے لئے۔سیالکوٹ کا رہائشی مسافراحسان اللہ بغیر اجازت قیمتی کبوتر جدہ سے لاہور لایا خفیہ اطلاع ملنے پر محکمہ وائلڈ لائف کے اہلکاروں نیکارروائی کی مسافر احسان اللہ کبوتر ہمراہ لے جانے کیلئے اہلکاروں سے الجھتا رہا تھا جبکہ وائلڈ لائف کے اہلکاروں کا کہنا تھا کہ جنگلی کبوتر جوئے کے کھیل میں استعمال ہوتے ہیں ۔