خبرنامہ پنجاب

لاہور: ایئر پورٹ سونا دبئی اسمگل کرنے کی کوشش ناکام

لاہور: (آئی این پی) لاہور ایئر پورٹ پر سونا دبئی اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا دی گئی ، دو ملزمان کو حراست میں لے لیا گیا ۔ ایئر پورٹ ذرائع کے مطابق دو افراد وائیٹ گولڈ سمگل کرنے کی کوشش کر رہے تھے جو 7 کلو گرام ہے ، ملزمان سونا لاہور سے دبئی لے جانا چاہتے تھے ۔ سفید سونے کی مالیت تین کروڑ پاکستانی روپے سے زائد بتائی جا رہی ہے ۔ ملزمان میں سبحان نامی برطانوی شہری جبکہ صبا نامی پاکستانی خاتون شامل ہے ۔ دونوں افراد کو حراست میں لے کر مزید تفتیش کی جا رہی ہے ۔