خبرنامہ پنجاب

لاہور: بارش کےبعد چھت گرنےسےدوافراد زخمی

لاہور: (آئی این پی) لاہور میں تیز ہوا اور طوفانی بارش کے باعث مکان کی چھت گرنے سے دو افراد زخمی ہو گئے ۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق ٹھوکر نیاز بیگ کے قریب تیز بارش کے باعث ایک مکان کی چھت گر گئی جس سے دو افراد ملبے تلے دب گئے ۔ ریکسیو ٹیموں نے موقع پر پہنچ کر امدادی کارروائیاں کرتے ہوئے دونوں افراد کو ملبے سے نکال کر طبی امداد کے لیے جناح ہسپتال منتقل کر دیا گیا ۔ ریسکیو کے مطابق دو زخمیوں کی حالت خطرے سے باہر ہے ۔