لاہور: (ملت+اے پی پی) لاہور بار ایسوسی ایشن کے سالانہ انتخابات ملتوی ہو گئے۔ الیکشن بائیومیٹرک سسٹم کی خرابی کے باعث کچھ دیر بند رہنے کے بعد ملوی کر دیئے گئے۔ انتخابات اب 21 جنوری کو ہوں گے۔ لاہور بار کے انتخابات سال 2017ء کے لئے صبح نو بجے پولنگ شروع ہوئی تو معلوم ہوا کہ بائیومیٹرک سسٹم ہی نہیں چل رہا۔ بائیومیٹرک سسٹم میں خرابی کے باعث بار کے انتخابات 21جنوری تک ملتوی کر دئیے گئے ہیں۔ انتخابات ملتوی ہونے پر وکلا میں غم غصے کی لہر دوڑ گئی۔ ضلعی بار کے انتخابات میں پہلی مرتبہ بائیومیٹرک سسٹم کے تحت ووٹ ڈالے جا رہے تھے۔ ضلعی بار کے چھ عہدوں پر ایک خاتون سمیت 15 امیدواروں کے درمیان کاٹنے دار مقابلہ ہے۔ صدارت کیلئے روایتی حریف حامد خان گروپ اور عاصمہ جہانگیر گروپ مدمقابل ہیں۔