خبرنامہ پنجاب

لاہور: بجلی کی طویل بندش، شہری سراپا احتجاج بن گئے

لاہور:(آئی این پی ) بجلی کی بندش پر قلعہ محمدی اور راوی روڈ کے رہائشیوں نے آزادی چوک پر واپڈا کے خلاف نعرے بازی کی اور ٹریفک کو بند کر دیا۔ احتجاج کرنے والے شہریوں کا کہنا تھا کہ ان کے علاقے میں گذشتہ 18 گھنٹوں سے بجلی کی نظام معطل ہے جبکہ واپڈا کے حکام ان کی کسی شکایت پر کان نہیں دھر رہے مجبور ہو کر آزادی چوک پر احتجاج کرنا پڑا۔ دوسری جانب ایکس ای این داتا دربار ڈویژن کا کہنا تھا کہ بجلی ٹرانسفارمر میں خرابی کی وجہ سے معطل ہوئی اور اب اسے تبدیل کیا جا رہا ہے