لاہور(اے پی پی )لاہور کے نواحی علاقےٍ برکی ہڈیارہ میںٍ عزتٍ کے نام پر ایک اورٍ قتل، جواں سال لڑکی آدھا گھنٹہ گھر سے باہر کیا رہی ، باپ نے طیش میں آ کر فائرنگ کی اور موت کے گھاٹ اتار دیا-علاقہ مکینوں کے مطابق کومل اس سے پہلے بھی 2 دفعہ گھر سے باہر رہی، ٍ جس پرٍ اس کا باپ محلے میں اسے اپنی بے عزتی قرارٍ دے چکا تھا ۔ ٍ مقتولہ کی والد ہ نے پولیس رپورٹ میں بتایا ہے کہ بیٹیٍ آدھا گھنٹہ باہر رہنے کے بعد گھر واپس آئی تو باپ کے پوچھنے پر چپ رہی، پھر بدتمیزی کی تو باپ نے فائرنگ کرکے موت کے گھاٹ اتاردیا ۔عینی شاہدین کے مطابق جونہی کومل اپنے گھرٍ میں داخل ہوئی، تو اس کے باپ کے ساتھ اس کا لڑائی جھگڑا شروع ہو گیاٍ، باپ نےٍ پستول سے 4گولیاں اس پر فائر کی اورٍ موقع سے بھاگٍ گیا۔پولیس نے موقع واردات سے لاش کو قبضہ میںٍ لے کرٍ پوسٹٍ مارٹم کے لیےٍٍ بجھوا دیا اور لڑکی کی والدہ رضیہ بی بی کی مدعت میں لڑکی کے والد کے خلافٍ مقدمہ درج کروا دیا ہے۔