لاہور: (ملت+اے پی پی) حکومت کے خلاف پیپلز پارٹی کا پاور شو شروع ہو گیا۔ جیالوں نے انیس جنوری سے قبل ہی ماحول گرما دیا۔ پیپلز پارٹی کے جیالے شہر کے مختلف مقامات سے لاہور پریس کلب جمع ہو گئے اور پارٹی ترانوں پر بھنگڑے ڈالتے رہے۔ پیپلز پارٹی کی خواتین کارکنوں نے بھی خوب جوش دکھایا۔ جیالوں کا کہنا تھا کہ انیس جنوری کی ریلی حکومت کو ٹف ٹائم دے گی، حکومت بلاول بھٹو سے خوفزدہ ہے۔ پیپلز پارٹی نے لاہور میں ٹریفک کی مخدوش صورتحال کے پیش نظر ریلی کو محدود کرتے ہوئے پریس کلب کے باہر ہی ختم کر دیا