لاہور بورڈ کے زیر اہتمام جماعت دہم کے سالانہ امتحانات کا آغاز
لاہور: (ملت آن لائن) تعلیمی بورڈ لاہور کے زیر اہتمام آج سے جماعت دہم کے سالانہ امتحانات کا آغاز ہو گیا ہے ، اس سال 2 لاکھ 34 ہزار طالبعلم میٹرک کے امتحانات دے رہے ہیں۔ تعلیمی بورڈ لاہور کے زیر اہتمام آج سے شروع ہونے والے جماعت دہم کے امتحانات کے لئے 812 امتحانی مراکز بنائے گئے ہیں جبکہ 2 لاکھ 34 ہزار طلبہ میٹرک کے امتحانات دے رہے ہیں ۔ میٹرک امتحانات کے پہلے روز صبح کے اوقات میں عربی، بزنس سٹڈیز، کلاتھ اینڈ ٹیکسٹائل جبکہ شام کے اوقا ت میں غذا و غذائیت اور جغرافیہ کے پیپرز ہیں۔ بورڈ انتظامہ کا کہنا ہے کہ طالب علموں کی سہولت کے لیے سکیورٹی کے فول پروف انتظامات کرنے کے ساتھ ساتھ دفعہ 144 کا نفاذ بھی عمل میں لایا گیا ہے جبکہ امتحانات کے دوران ناجائز ذرائع کا استعمال روکنے کے لیے چھاپہ مار ٹیمیں بھی تشکیل دی گئی ہیں۔