لاہور: بچوں کی چاکلیٹ کھانے پر ملازمہ پر تشدد کرنے والا شخص گرفتار
لاہور:(ملت آن لائن) لاہورکے علاقے گلشن راوی میں کمسن گھریلو ملازمہ پر تشدد کرنے والے ملزم کو گرفتار کر لیا گیا۔ ملزم بلال پر10 سالہ شکیلہ کو اپنے بچوں کی چاکلیٹ کھانے پر استری سے جلانے کا الزام ہے۔ چائلڈ پروٹیکشن بیورو کے مطابق گلشن راوی میں 10 سالہ گھریلو ملازمہ شکیلہ پر تشدد کے الزام میں شہری بلال کو گرفتار کر لیا گیا۔ بچی کو تحویل میں لے کر ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرا دیا گیا ہے جبکہ چائلڈ پروٹیکشن انتظامیہ کا کہنا ہے کہ متاثرہ بچی کا تعلق ننکانہ صاحب سے ہے اور اس کے والدین سے رابطہ ہو گیا ہے۔ گھریلوملازمہ شکیلہ نے الزام لگایا تھا کہ بچوں کی چاکلیٹ کھانے پر بلال اور اس کی اہلیہ نے اسے بد ترین تشدد کا نشانہ بنایا، استری سے ہاتھ جلائے ،بال نوچے اور پھر گھر سے نکال دیا تھا۔