خبرنامہ پنجاب

لاہور: بھائیوں کےدرمیان فائرنگ، 3 افراد زخمی

لاہور: (آئی ایین پی) شاہدرہ میں دو پولیس افسر بھائیوں انسپکٹر جاوید قریشی اور انسپکٹر اختر قریشی کے درمیان جھگڑا ہوا۔ اس موقع پر جاوید قریشی نے فائرنگ کر دی۔ جس کے نتیجے میں راہگیر 12 سالہ اقصی اور مسلم قریشی زخمی ہو گئے۔ فائرنگ کے نتیجے میں جاوید قریشی بھی زخمی ہو گئے۔ زخمیوں کو میو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ شاہدرہ پولیس انسپکٹر جاوید قریشی کو اپنی تحویل میں لے لیا ہے۔