خبرنامہ پنجاب

لاہور: تیزرفتارکاراوررکشہ میں تصادم، 4 افراد زخمی

لاہور: (آئی این پی) گلبرگ مین بلیورڈ میں تیز رفتار کار کا رکشہ کے ساتھ تصادم ہوا۔ حادثے کے نتیجے میں دونوں ڈرائیورز سمیت 4 افراد زخمی ہو گئے۔ زخمیوں کو طبی امداد کیلئے سروسز ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ جہاں ڈاکٹرز کے مطابق زخمیوں کی حالت خطرے سے باہر ہے۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق حادثہ تیز رفتاری کے باعث پیش آیا۔