خبرنامہ پنجاب

لاہور جانے والی نجی ائیر لائنز کی پرواز کو ملتان اتار لیا گیا

ملتان: (ملت+اے پی پی) نجی ائیر لائیز کی پرواز ابوظہبی سے لاہور جارہی تھی کہ لاہور میں شدید دھند اور حدنگاہ صفر ہونے کے باعث پرواز کو ملتان ائیرپورٹ پر اتار لیا گیا۔ پرواز میں 148 مسافر سوار تھے جن کو طیارے سے آف لوڈ کر کے لاؤنچ میں شفٹ کر دیا گیا۔ ائیرپورٹ انتظامیہ کے مطابق نجی ائیر لائنز کے متاثرہ مسافروں کو اب بسوں کے ذریعے لاہور بھیجھا جائے گا۔ جس کے لیے اقدامات مکمل کر لیے گئے ہیں اور جلد ہی تمام مسافروں کو روانہ کر دیا جائے گا۔