خبرنامہ پنجاب

لاہور جلسے کا مقام تبدیل نہیں ہو گا: عمران خان

لاہور :(اے پی پی) تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے صاف بتا دیا کہ لاہور کے جلسے کا مقام تبدیل نہیں ہو گا ، جلسہ چیئرنگ کراس پر ہی ہوگا ۔ لاہور سے اسلام آباد روانگی کے موقع پر گفتگو میں عمران خان کا کہنا تھا کہ وہ کل ہفتے کے روز دوبارہ لاہور آئیں گے اور چیئرنگ کراس پر جلسے کے انتظامات کاخود جائزہ لیں گے ۔ عمران خان کا کہنا تھا کہ جلسہ کرنا پی ٹی آئی کا جمہوری حق ہے ، جلسے کے انتظامات کرنا اور سیکورٹی فراہم کرنا انتظامیہ کی ذمہ داری ہے ۔ان کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف جلسے کا مقام تبدیل نہیں کرے گی ۔ عمران خاں کا کہنا تھا کہ چیئرنگ کراس پر جلسے ہوتے آرہے ہیں اس لئے وہاں جلسہ کرنے سے نہیں روکا جا سکتا ۔