خبرنامہ پنجاب

لاہور: جوہر ٹاؤن میں گھریلو جھگڑوں سے تنگ 6 بچوں کے باپ نے زہریلی گولیاں کھا کر خودکشی کرلی

لاہور (ملت + آئی این پی) لاہور کے علاقہ جوہر ٹاؤن میں گھریلو جھگڑوں سے تنگ 6 بچوں کے باپ نے زہریلی گولیاں کھا کر خودکشی کرلی‘ لاش پوسٹمارٹم کے لیے جناح ہسپتال منتقل کردی گئی۔تفصیلات کے مطابق جوہر ٹان کے علاقے میں 36 سالہ سرفراز نے اپنی اہلیہ سے آئے روز جھگڑے ہونے پر زہریلی گولیاں کھا لیں۔ پولیس کے مطابق سرفراز کا رات اپنی بیوی کے ساتھ جھگڑا ہوا جس کے بعد اس نے اپنی زندگی ختم کرلی۔ سرفراز کو تشویشناک حالت میں جناح ہسپتال متنقل کیا گیا جہاں وہ زندگی کی بازی ہار گیاپولیس نے سرفراز کی لاش پوسٹمارٹم کے لیے مردہ خانہ منتقل کردی۔