خبرنامہ پنجاب

لاہور: خاندان کے 10 افراد کی بیہوشی کے واقعہ کا مقدمہ درج، ملزم گرفتار

لاہور:(آئی این پی ) ستوکتلہ کا رہائشی رب نواز اہلخانہ کے ساتھ گھر میں موجود تھا کہ ہمسائے مصطفیٰ نامی شخص نے اپنے ساتھیوں سبحان اور اکرم کے ساتھ ملکر انہیں گاڑی بیچنے کی خوشی میں شربت پلایا۔ جسے پینےکے بعد تین خواتین سمیت 10 افراد بہوش ہو گئے۔ پولیس نے واقعہ کا مقدمہ تین افراد کیخلاف درج کر لیا ہے۔ ایف آئی آر کے مطابق ملزم سبحان، مصطفٰی اور اکرم نے گاڑی بیچنے کی خوشی میں شربت پلایا۔ جس کی وجہ سے 10 افراد بہوش ہوئے۔ پولیس کے مطابق واقعے کی مختلف پہلوؤں سے تفتیش کی جا رہی ہے جلد حقائق سامنے آجائیں گے۔