لاہور (ملت + آئی این پی) چیئرنگ کراس پرہونے والے خودکش دھماکے کا مقدمہ درج کرلیا گیا جس میں دہشت گردی، قتل اور اقدام قتل کی دفعات شامل کی گئی ہیں۔ گزشتہ روز پنجاب اسمبلی کے سامنے واقع چیئرنگ کراس خودکش دھماکے کا مقدمہ تھانہ سی ٹی ڈی میں ایس ایچ او عابد بیگ کی مدعیت میں درج کرلیا گیا ۔ ایف آئی آر کے مطابق ڈرگ اینڈکمیسٹ کے تاجروں کے احتجاج کے دوران چیئرنگ کراس فیصل چوک پرکافی تعداد میں لوگ اورپولیس افسران موجودتھے اورسیکیورٹی کے پیش نظراحتجاج کے مقام پرخاردار تارلگائی گئی تھیں کہ ریگل چوک کی طرف سے چار نامعلوم افراد میں سے ایک نے بھاگ کرخاردار تارکوعبور کر کے خود کو دھماکے سے اڑا لیا ۔ ایس ایچ او عابد بیگ کی مدعیت میں درج کی جانے والی ایف آئی آرمیں قتل ،اقدام قتل اوردہشت گردی ایکٹ کی دفعات کو شامل کیا گیا ۔