خبرنامہ پنجاب

لاہور: دو مبینہ دہشت گرد گرفتار

لاہور: (آئی این پی) سی ٹی ڈی حکام کے مطابق گرفتار دہشت گردوں میں شعیب داؤد اور حسن علی شامل ہیں جنہیں لاہور میں بھٹہ چوک کے قریب خفیہ کارروائی کے دوران گرفتار کیا گیا ۔ دونوں دہشت گردوں کا تعلق کالعدم حزب التحریر سے ہے جن کے قبضہ سے منافرت پر مبنی لٹریچر برآمد کر کے تفتیش کے لئے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا ہے۔