لاہور: صوبہ پنجاب کے دارالحکومت لاہور کے قریب پھلرواں گاؤں میں دو گروپوں کے درمیان فائرنگ کے نتیجےمیں ایک ہی خاندان کے 5 افراد قتل ہوگئے۔
پولیس کے مطابق تھانہ برکی کی حدود پھلروان گاؤں میں 2 گروپوں کے درمیان کسی بات پر تنازع ہوا اور اس دوران گولیاں چل گئیں۔
فائرنگ کے نتیجے میں ایک ہی خاندان کے 5 افراد جاں بحق ہوگئے۔
جاں بحق ہونے والوں میں 3 سگے بھائی قربان علی، عبدالرشید اور بشیر احمد بھی شامل ہیں۔
پولیس کے مطابق دونوں گروپوں میں دشمنی کے باعث پہلے بھی 4 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔