لاہور (ملت + آئی این پی) لاہور دھماکے میں شہید پولیس افسران اور اہلکاروں کی نماز جنازہ ایلیٹ پولیس ٹریننگ سنٹر میں ادا کی گئی‘ نماز جنازہ میں گورنر پنجاب رفیق رجوانہ‘ وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف اور دیگر اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔ منگل کو لاہور دھماکے میں شہید ہونے والے پولیس افسران اور اہلکاروں کی نماز جنازہ ایلیٹ پولیس ٹریننگ سنٹر بیدیاں روڈ میں ادا کی گئی۔ نماز جنازہ میں گورنر پنجاب رفیق رجوانہ‘ وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف‘ کور کمانڈر لاہور‘ وزیر قانون پنجاب رانا ثناء اﷲ اور دیگر اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔ (ن غ)